پتور،13؍جون (ایس او نیوز) بی سی روڈ پر فور لین منصوبہ کے تحت کیے گئے ناقص کام کی وجہ سے اپن انگڈی علاقے میں واقع دکانوں اور کھیتوں میں برساتی پانی گھس آیا جس سے عوام کو مشکلات سے گزرنا پڑا۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق بھاری برسات کے ساتھ ہی اپن انگڈی کے قریب واقع کئی گاوں اور دیہاتوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی اور بارش کا پورا پانی کھیتوں اور دکانوں میں گھس گیا۔ اشوینی نائک نامی شخص کی ملکیت والے ایک گودام اور الیکٹرک شاپ کی دکان میں پانی بھر جانے سے بھاری مالی نقصان ہوا ہے۔ کئی کمپاونڈس کی دیواریں منہدم ہوگئیں۔ نیشنل ہائی وے 75 پر ایک موٹر گاڑی پر درخت گر پڑا جس کی وجہ سے بڑی دیر تک ٹریفک میں خلل واقع ہوا۔ البتہ کسی بھی مسافر کو چوٹ نہیں آئی۔